آرمی چیف سے نکولس کارٹر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Army chief

Army chief

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نکولس کارٹر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر بحث آئے۔ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور خطے میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کو سراہا۔