آرمی چیف کی صدر سے الوداعی ملاقات، کراچی آپریشن جاری رہنے کی یقین دہانی

Raheel Sharif and Mamnoon Hussain

Raheel Sharif and Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ ایوان صدر پہنچنے پر جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقات میں صدر نے موجود آرمی چیف کی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی اور انہوں نے انسداد دہشت گردی میں آرمی چیف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے راحیل شریف کی زیر قیادت نیشل ایکشن پلان کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے جنرل راحیل شریف کے الوداعی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تبدیلی خوش آئند ہے جنرل راحیل شریف کو عزت اور وقار کیساتھ الوداع کہہ رہے ہیں۔ اللہ تعالی نے راحیل شریف کو بہت عزت دی ہے۔ جنرل راحیل شریف کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر نے اپنے خطاب میں کہا آرمی چیف نے یقین دلایا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے اور پاکستانی معیشت کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔

صدر مملکت نے کہا جنرل راحیل شریف کا آپریشن ضرب میں بھی اہم کردار ہے۔ الوداعی تقریب میں وفاقی وزراء اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔

اس سے پہلے جنرل راحیل شریف نے بہاولپور، ملتان اور اوکاڑہ گیریژنز کا الوداعی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے بچوں کے جدید ترین آرٹس اسکول کا بھی افتتاح بھی کیا آرمی چیف ٹین کور ہیڈ کوارٹرز بھی گئے اور افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین کیا۔

آرمی چیف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔ امریکی سفیر نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب اور پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔