آرمی چیف کی پی ایس ایل کی سیکورٹی کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

Qamar Javed Bajwa

Qamar Javed Bajwa

لاہور (جیوڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی کے لئے فوج کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیر اعلی پنجاب سے ٹیلی فون پر پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے جو بھی چیزیں درکار ہوں ہمیں بتائی جائیں، فوج کی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں خوف و ہراس کی فضا ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔