آرمی چیف کا جنوبی افریقہ پہنچنے پر شاندار استقبال، اکیس توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

Raheel Sharif

Raheel Sharif

پریٹوریا (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔

آرمی چیف نے سائوتھ افریقن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف لیفٹینٹ جنرل وی آر مسوندو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی عسکری تعلقات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کو سراہا۔

جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے مشترکہ دفاعی تعلقات سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی دلچسپی ظاہر کی۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جنوبی افریقہ کی آپریشنل اور ٹریننگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔