آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

Army Chief

Army Chief

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد فضل ربی نے متعدد شہریوں کے گلے کاٹ کر قتل کیا جبکہ دہشتگرد محمد شیرمختلف شہریوں کے قتل اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث رہا۔ دہشتگردعمر زادہ مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا جبکہ ان ہی دہشت گردوں نے مسلح افواج پر اور میجرعابد مجید پر بھی حملہ کیا۔ دہشتگرد لطیف الرحمان اغوا اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہی دہشت گرد ڈی آئی جی فیاض سنبل ، بلوچستان پولیس کے اے ایس آئی رضا خان، آئی ایس آئی انسپکٹر کامران نذیر پر حملے میں ملوث تھے۔ جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق ہوئی ان میں ، ضیاء الحق ، محمد عادل، اسراراحمد، عبدالمجید، حضرت علی، میاں سید اعظم اور قیصرخان شامل ہیں۔