آرمی چیف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد خیبرپختونخوا میں شہریوں، سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جب کہ دہشت گرد مستونگ میں فرقہ وارنہ قتل کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کےمطابق دہشت گرد نوشہرہ میں مسجد پر خودکش حملے، میجر جنرل ثنا اللہ عباسی اور کرنل توصیف پر بھی حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق ایک دہشت گرد کو عمر قید بھی دی گئی ہے۔