آرمی چیف نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کا عزم۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گیارہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ موت کی سزا پانے والے دہشتگرد فورسز اور اسکولوں پر حملوں اور عام شہریوں کے اغوا برائے تاوان سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

تمام دہشتگردوں کو سنگین کارروائیوں پر فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔ سزا پانے والوں میں محمدعمر، حمیداللہ، رحمت اللہ، محمد نبی، مولوی دلبر خان، رضوان اللہ، گل رحمان، محمد ابراہیم، سردار علی، شیر محمد خان اور محمد جواد شامل ہیں۔

دہشتگرد حمید اللہ، رحمت اللہ ، محمد نبی اور دلبر خان کالعدم تحریک طالبان کے سرگرم رکن تھے۔ چاروں مجرم گلگت بلتستان میں مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔