آرمی چیف سے ترک بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Raheel Sharif and General Saleh Zaki Met

Raheel Sharif and General Saleh Zaki Met

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک بری فوج کے سربراہ جنرل صالح ذکی قولاق نے ملاقات کی جس میں دفاعی شعبے میں تعاون اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر جنرل صالح ذکی جی ایچ کیو پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔ اس دوران ترک کمانڈر کو پاک فوج کے آپریشنل ، انٹیلی جنس اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

جنرل صالح ذکی نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور کوششوں کوسراہا جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ترک کمانڈر کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ بھی شریک تھے ۔ ترک فوج کا وفد پاک فوج کے تربیتی مراکز خصوصاً نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی کا دورہ کرے گا۔