آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جنگی طیاریوں پر اطمینان کا اظہار

Raheel Sharif Visit LOC

Raheel Sharif Visit LOC

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھارتی جارحیت سے نبرد آزما جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ایل او سی فرنٹ لائن پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے پاک فوج کی جنگی تیاریوں کو اطمینان بخش قرار دیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار ۔ ملکی دفاع کیلئے سینہ سپر جوانوں کے حوصلے کی تعریف ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف حاجی پیر سیکٹر میں اگلے مورچوں پر پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا۔

فارمیشن کمانڈر نے انہیں دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیاریوں پر بریفنگ دی ۔ جنرل راحیل شریف فرنٹ لائن پر تعینات فوجی جوانوں سے ملے اور ان کے دفاع وطن کے لئے جوش و جذبے کو سراہا۔