فوج کو بدنام کرنے کا ایجنڈہ ہمارے دشمنوں کا ہے، عبدالقیوم

Abdul Qayyum

Abdul Qayyum

حسن ابدال (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سینیٹ میں چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ فوج کو بدنام کرنے کا ایجنڈہ ہمارے دشمنوں کا ہے، فوجی جوان پکنے والے نہیں ،پاک آرمی نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایاقومی سلامتی کے لئے پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈان لیکس معاملہ شائع ہونے والی خبر ملکی مفادکے خلاف اورافواج پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے تھی،انکوائری کی فائنڈنگ ہمیں منظور ہیں، پانامہ لیکس عدالتی فیصلہ ابھی باقی ہے وزیر اعظم سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ آمدہ جنرل الیکشن سے راہ فرار ہے،پی ٹی آئی بیلٹ باکس کے زریعے عمران خان کو وزیر اعظم نہیں بنا سکتی،اس لئے بے وقت کی راگنی بجا کر سسٹم کو ڈی ریل کرنے پر تلے ہوئے ہیں،ملک میں ہونے والے 38 ضمنی الیکشن میں سے 32 الیکشن مسلم لیگ ن نے جیتے ،مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر 2016 کے الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی،ترقی کا جاری سفر بھی جاری رہے گا اور معاشی اصلاحات و دیگر ملکی مفاد کے پروجیکٹس بھی اسی طرح جاری رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے حسن ابدال میں ڈاکٹر سکندر اور انکے فرزند جانی خان کی جانب سے تاریخی شخصیت ٹیپو سلطان کی برسی کے موقع پر منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بلند ہوا ہے،اس وقت پاکستان کے اوپر اندرونی و بیرونی خطرات منڈلا رہے ہیں جن کا مقابلہ پوری پاکستانی قوم جوانمردی کے ساتھ کر رہی ہے،انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں دولت کی تقسیم منصفانہ نہیں امیر امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہورہا ہے،پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، ٹرائبل ایریا ز میں لوگ بھوک افلاس سے مر رہے ہیں،انھو ں نے کہا کہ دہشتگردی کے اوپر کنٹرول میںجہاں پاکستانی قوم کا جاتا ہے وہاں افواج پاکستان کا کردار مثالی رہا ہے،دشمنوں کا ایجنڈہ ہے کہ وہ جنگ لڑے بغیر ملک ک و مفلوج بنا دیں،صوبائیت ، فرقہ واریت ،لسانی اور گروہی تعصبات میں الجھا کر ایک دوسرے کا دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ کوئی کسی غلط فہمی میںنہ رہے پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ہماری پارلیمنٹ ، ہماری جوڈیشلی ، ہماری افواج ہماری طاقت ہی،سیاسی اختالافات لاکھ صحیح مگر ملک میں جمہوریت قائم ہے،عدلیہ آزاد ہے، میڈیا آزاد ہے،ملک کے اندر ہلہ گلہ زندہ قوموں کی نشانی ہے،مگر جب پاکستان کی سالمیت کی بات آتی ہے تو سب ایک پیج پر اکھٹے ہوتے ہیں، ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خنا نے واہ کینٹ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر جلسہ سے خطاب میں انٹرنل سیکورٹی کی بات کی تھی،انٹرنل سیکورٹی کے وہ خود انچارج ہیں،یہ انکی عظمت ہے کہ وہ خود اس بات کو مان رہے تھے۔

انٹرنل سیکورٹی ، فوج یا انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نہیں ہوتی،یہ وزرات داخلہ کی ہوتی ہے،انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں وزیر اعظم سے استعفیٰ اس لئے مانگنا چاہتی ہیں کہ آمدہ 2018 کے جنرل الیکشن میں ان سیاسی جماعتوں کو اپنا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے،وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے کی پریشانی صرف مخالف سیاسی جماعتوں کا بیلٹ باکس سے ڈر اور خوف ہے، تقریب سے فاروق اعوان ،محمد اعظم آفریدی،سابق ڈی جی ملک سعید،ملک حاکمین،حافظ ظفر علی ملک،جسٹس (ر) عبدالشکورپراچہ،پیر سید شبیر علی شاہ آف چورہ شریف،اخونزادہ ایڈووکیٹ ، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ، تقریب کی صدارت ڈاکٹر سکندر کر رہے تھے جبکہ میزبان تقریب جانی خان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا، حسن ابدال ، ترنول0300-5128038