فوج پاکستان و دنیا کو پر امن و محفوظ بنا رہی ہے ‘ سولنگی اتحاد

Rangers

Rangers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے یورپی یونین کے افغانستان کیلئے نمائندے کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کو افواج پاکستان کی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت ‘ محبانہ کردار ‘ دیانتداری و فرض شناسی اور ایثار و قربانیاں قابل قوم کیلئے ہمیشہ سے قابل فخر اور قیمتی سرمایہ رہی ہیں مگر اب دنیا بھی اس بات کا اعتراف کررہی ہے۔

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فوج اور عسکری قیادت درست سمت سفر کررہی ہے اور اگر سیاسی قیادت اپنا قبلہ درست رکھتے ہوئے روایات کے مطابق فوج کے معاملات میں مداخلت نہ کرے تو فوج یقینا بہت جلد دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ کر پاکستان کو مکمل طور پر پر امن بنانے میں کامیا ب ہوجائے گی۔