کرپشن کرنے والے معاشی دہشتگرد ہیں فوج کو ان کیخلاف بھی کاروائی کرنی ہو گی۔ امیر پٹی

Pak Army

Pak Army

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے حوالے ایک پیج پر یکجا ہونے کی دعویدار سول و عسکری قیادت کی مختلف سمتوں کو پانامہ لیکس نے بے نقاب کردیا ہے کیونکہ فوج نے آغاز احتساب کے ذریعے ملک و قوم کے تحفظ کے اپنے اولین عزم و ترجیح کا اظہار کیا ہے مگر حکمرانوں کا شفاف وغیر جانبدارانہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں بچھانے والا کردار فوج کی سمت سے مختلف سمت کا اظہار ہے اسلئے قوم کی خواہش ہے کہ فوج کی سمت سے سمت جدا کرنے والوں کے قبلے کی درستگی کیلئے اب فوج اپنا غیر روایتی کردار ادا کرے۔

جنرل راحیل شریف ملک و قوم کو دہشتگردوں کے علاوہ کرپشن میں ملوث ان معاشی دہشتگردوں سے بھی نجات دلائیں جنہوں نے اپنے بچوں کو سونے کا نوالہ کھلانے کیلئے عوام کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ اور ہاتھ سے پانی کا گلاس بھی چھین لیا ہے اور اب بھی ڈھٹائی و بے شرمی سے اپنی کرپشن پر نازاں و مسرور یہ سمجھ رہے ہیں کہ فوج قوم کو لوٹنے والے ان درندوں کو مزید سلامی پیش کرتی رہے گی اور کوئی بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ پائے گا۔