آرمی پبلک اسکول اینڈ کالیج بدین میں یوم دفاع کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد

Badin Army

Badin Army

بدین (عمران عباس) آرمی پبلک اسکول اینڈ کالیج بدین میں یوم دفاع کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد، نعت خوانی، اردو ، انگلش اورسندھی میں تقاریری مقابلے، ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیئے گئے۔

پاک آرمی، پاک رینجرس اور پولیس کے افسروں کی شرکت، بچوں اور بڑوں کے لیئے یومِ دفاع کے حوالے لے سٹال بھی سجائے گئے جسے دیکھ سبھی لطف اندوز ہوئے، بدین شہر میں قائم آرمی پبلک اسکول اینڈ کالیج میں 6ستمبر یومِ دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برگیڈیئر خرم نذیر مرزا کمانڈر 206برگریڈ، لیفٹینٹ کمانڈر منصور اختر کمانڈنگ آفیسر ایڈمن یونٹ 40FF، آرمی اسکول اینڈ کالیج بدین کے پرنسپال رُوفن ولسن، بدین پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی بدین محمد اشرف ، اسکول کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اسکول میں پڑھنے والے بچے اور ان کے والدین، رشتیدار وں نے کثیر تعدار میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام ِپاک سے کیا گیا جس کے بعد بچوں نے نعتِ رسولۖ مقبول پڑھی، اسکول میں پڑھنے والے بچوں نے سندھی ، اردو اورانگلش میں یوم پاکستان کے حوالے سے اور اس ملک پر جاں نچھاور کرنے والے فوجی جوانوں پر تقاریر کیںاور قومی ترانوں اور ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کیئے گئے جس میں6ستمبر1965میںپاکستانی فوج کے جوانوں کی جانب سے انڈیا کے ناپاک ارادوں پر پانی پھیر دینے والے مناظر دکھائے گئے ، تقریب کے اختتام پرلیفٹینٹ کمانڈر منصور اختر کمانڈنگ آفیسر ایڈمن یونٹ 40FF، نے اسکول میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

تقریب کے بعد اسکول میں فوجی جوانوں اور بدین پولیس کی جانب سے سجائے گئے مختلف اسٹالوں پر آنے والے مہمان اپنے بچوں کے ہمرا لطف اندوز ہوئے جہاں پر انہوں نے فوجی جوانوں کے ساتھ اپنی اور اپنے بچوں کی تصاویر بھی کھنچوائیں ، اسٹالوں پر رکھے فوجی سازو سامان جو جنگوں میں استعمال کئے گئے تھے رکھے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر ہر پاکستانی کے اندر وطن کے لیئے محبت کا جذبہ اور بھی بڑھ رہا تھا۔