پاک فوج کا شوال آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان

Raheel Sharif Visited North Waziristan

Raheel Sharif Visited North Waziristan

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن ضرب کے آخری مرحلے پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈرز نے آپریشن سے حاصل ہونے والے اب تک کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آخری مرحلے کے دوران اب تک 800 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرلیا گیا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے شوال میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے میں حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا جائے اور دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کیا جائے۔

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم فوج کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔