آرمی چیف کا دورہ جنوبی وزیرستان، کیڈٹ کالج اسپن کئی کا افتتاح

Army Staff Visited South Waziristan

Army Staff Visited South Waziristan

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیڈٹ کالج اسپن کئی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی صلاحیتوں میں بہترین اضافہ کرنا ضروری ہے۔ آرمی چیف نے کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی صلاحتیں بڑھا کر چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپن کئی کیڈٹ کالج ان بہترین تعلیمی درسگاہوں کا حصہ ہے جو فاٹا میں تعمیر کی گئیں۔