آرمی چیف سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Raheel Sharif and and Turkish Chief of General Staff Meeting

Raheel Sharif and and Turkish Chief of General Staff Meeting

راولپنڈی (جیوڈیسک) ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران پاک ترک افواج کے باہمی تعلقات اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے میں سیکورٹی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور ضرب عضب کی کامیابی پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔