آرنلڈ شوازنیگر اور جیکی چن کی فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Arnold Schweizger, Jackie Chen

Arnold Schweizger, Jackie Chen

نیویارک (جیوڈیسک) چین اور روس کے مشترکہ تعاون سے بننے والی اس تھری ڈی فلم کو ہدایتکار اوولگ سٹیپچینکو نے ڈائریکٹ کیا ہے جسکی کہانی اٹھارہویں صدی کے دور کی عکاسی کر رہی ہے۔

گلیب فیسٹیوول اورایلسکی پیٹرونسکی کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر اور معروف چینی اداکار جیکی چن سمیت چارلس ڈینس ،جیسن فلیمونگ اورریٹگر ہاؤور اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

48 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونیوالی اس فلم کو آئندہ چند مہینوں میں مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا تاہم ریلیز کی حتمی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔