ارقم کلب کے زیراہتمام علمی و ادبی نشست آج ہو گی، حفیظ اللہ نیازی نشست کے مہمان خصوصی ہوں گے

Lahore

Lahore

لاہور: ارقم کلب کے زیراہتمام علمی و ادبی نشست ”ایک شام، حفیظ اللہ نیازی کے نام” آج (22 مئی بروز جمعہ) ہو گی۔ نشست کا انعقاد معروف دانشور، کالم نگار اور تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے دورہ امریکہ کے تناظر میں کیا گیا ہے جس میں وہ اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے مشاہدات و تاثرات سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

نشست میں سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی ، سہیل وڑائچ ، اجمل نیازی ، نوجوان صحافی و قلمکار فرخ شہباز وڑائچ ، محمد نورالہدیٰ ، مختلف علمی شخصیات سید وقاص جعفری ، عامر محمود چیمہ ، سید عامر جعفری ، یابسین خان سمیت صحافتی ، ادبی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ تقریب کا انعقاد دارِ ارقم سکولز کے ہیڈ آفس میں واقع ماڈل ٹائون میں شام پانچ بجے ہو گا۔