آرٹیکل 62 اور 63 کو آئین سے نکالنے کی سازش ہوئی تو پوری قوم کو اسلام آباد لے کر پہنچوں گا : عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ریلی میں شرکت کرنے والے تمام عوام بیوقوف ہیں۔ نواز شریف نے ڈرامہ رچایا ہے اور ان بیوقوف عوام نے اپنے مفاد کی خاطر ان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف گیا تو ان چوروں کی بھی باری آ جائے گی،دوسرے بیووقوف ہیں ،نواز شریف تم نے ووٹ ملک کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کے لئے تھا یا ملک کی دولت کو باہر لوٹ کر لیجانے اور اربوں کی پراپرٹی بنانے کے لئے ؟

جی ٹی روڈ مارچ سے نواز شریف نے عدلیہ اور فوج کے خلاف سازش کی کوشش کی ، آرٹیکل 62اور63کو نکالنے کی سازش کی کوشش کی گئی تو پوری قوم کو اسلام آباد لے کر پہنچوں گا ، چیلنج کرتا ہوں ایک جگہ سے 10لاکھ لوگوں کو پاک فوج ، عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ہیروز کے لئے نکال کردکھاؤں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں آج چار چیزیں بتاؤں گا جس پاکستانی قوم سر فخر سے اٹھا کر چل سکے گی انہوں نے کہا کہ یہ جو جی ٹی روڈ پر ڈرامہ ہو ا اور دکھ بھری تقریر سنی کہ کیوں مجھے نکالا ؟ اس وقت دو طبقے نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ ایک طرح کے ایسے ہیں جن کے مفادات کرپٹ نظام کے ساتھ ہیں اور اگر نواز شریف گیا تو ان چوروں کی بھی باری آ جائے گی ، جو میں غور سے دیکھ رہا تھا کہ ایک وہ پاکستانی جس کو سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے نا اہل قرار دیا نہ اس کو سچا سمجھا نہ ایماندار۔

انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں کہ آپ تھوڑے وقت میں لوگوں کو بے وقوف بنا سکتے ہیں اور نوا زشریف نے تھوڑے سے لوگ بیووقوف بنے ہوئے جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔