فنی خدمات کے اعتراف میں ودیا بالن کیلئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری

Vidya Balan Doctorate Degree

Vidya Balan Doctorate Degree

احمد آباد (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ڈاکٹر بن گئیں۔ احمد آباد کی یونیورسٹی نے اداکارہ کی فنی خدمات کے بدلے انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے۔

احمد آباد میں رائے یونیورسٹی سے ڈگری ملنے پر ودیا بالن اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ۔ ودیا بالن کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری فلمی دنیا میں ان کی خدمات کے بدلے دی گئی ہے ۔ اداکارہ ان دنوں اپنی نئی فلم “ہماری ادھوری کہانی” کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں عمران ہاشمی ودیا کے مقابل جلوہ گر ہوئے ہیں۔