آرٹس کونسل پاکستان کراچی نے شاعرہ و نثر نگار سمن شاہ کو فرانس میں آرٹس کونسل کراچی کا ثقافتی مشیر مقرر کر دیا

Suman Shah

Suman Shah

پیرس (ناصرہ خان) آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدر سید احمد شاہ نے فرانس کی معروف شاعرہ و نثرنگار سمن شاہ کی فرانس میں ادبی سرگرمیوں اور اردو زبان کی ترویج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آرٹس کونسل پاکستان کراچی کا ثقافتی مشیر مقرر کرکے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کی رو سے فرانس میں اردو زبان کی بہتری اور ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے علاوہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات میں بہتری اور مضبوطی قائم کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔