ارون آصف امرت نگر کے کم عمر ترین ایم فل سکالر بن گئے

Aroon Asif

Aroon Asif

میاں چنوں (نمائندہ خصوصی) ضلع خانیوال میں واقع مسیحی کمیونٹی کے گنجان آباد تاریخی گائوں امرت نگر 133 سولہ ایل سے تعلق رکھنے والے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
((NUSTاسلام آباد کے 21 سالہ ریسرچ سکالر ارون آصف گل نے بائیو ٹیکنالوجی میں ایم فل کرنے کے ساتھ ہی امرت نگر کی تاریخ کے سب سے کم عمر ایم فل سکالر کا اعزاز حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ ارون آصف نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ مسلم یونین ہائی سکول میاں چنوں سے پاس کیا ۔بعدازاں انٹر ایف سی کالج اور بی ایس آنرز جی سی یونیورسٹی لاہور سے کیا۔

ارون آصف کی نسبت امرت نگر کے ایک انتہائی تعلیم یافتہ گھرانے سے ہے اور وہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول امرت نگر کے موجودہ ہیڈ ماسٹر آصف گل ومسز دلشاد آصف سبجیکٹ سپیشلسٹ انگلش (سابقہ ہیڈ مسٹریس) کے بیٹے جبکہ سنئیر ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ولیم جان گل کے پوتے ہیں۔

علاوہ ازیں سپورٹس کے حوالے سے بھی ارون آصف ایک قابلِ رشک خاندانی پس منظر رکھتے ہیں اور اس خاندان نے وکٹر جان گل و نومی مارٹن گل جیسے قومی و بین الاقوامی سطح کے مشہورِ زمانہ فٹبالرزپیدا کئے ہیںجنہوں نے اندرون و بیرونِ ملک امرت نگر کا نام روشن کیا ہے۔امرت نگر کے اس ہونہار سپوت کے محض 21 سال کی عمرمیں ایم فل کرنے پر گل فیملی کو علاقہ بھرسے بھرپور مبارکباد دی جا رہی ہے۔