اروناچل میں میزائل نصب کرنے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا :چین

Arunachal  Missiles

Arunachal Missiles

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ ارونا چل پردیش میں فوجی موجودگی بڑھانے اور براہموس کروز میزائل نصب کرنے سے سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

ریاست اروناچل پردیش میں براہموس سپر سونک میزائل کی تنصیب چین نے بھارت کو وارننگ جاری کر دی ۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ ارونا چل پردیش کی سرحد پر بھارت کے میزائل نصب کرنے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے جبکہ سرحدوں پر کشیدگی میں بھی اضافہ ہو گا۔

پیپلز لبریشن آرمی کے مطابق میزائلوں کی تنصیب سے چین کے کئی علاقوں کو سنجیدہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ نریندر مودی اور ان کی کابینہ نے حال ہی میں ارونا چل پردیش کی سرحد پر 4300روپے مالیت کے چوتھے براہموس رجمنٹ کے تنصیب کی منظوری دی ہے۔