اسد الدین اویسی کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں: شیو سینا رہنما

Ramdas Kadam

Ramdas Kadam

نیو دہلی (جیوڈیسک) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کے بیان پر شیو سینا بھڑک اٹھی۔

ریاست مہاشٹرا کے وزیر ماحولیات شیو سینا کے رہنما رام داس قدم نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکار پر اسد الدین اویسی کو پاکستان جانے کا مشورہ دیا۔ رام داس کا کہنا ہے کہ اسد الدین اویسی کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہیے ۔ مسلمانوں اور پاکستان مخالفت کے لیے مشہور انتہا پسند شیو سینا کے رکن نے اویسی کی تقریر کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری طرف اقلیتوں پر مظالم کے لیے مشہور مودی سرکار کی جماعت بی جے پی نے اسد الدین اویسی کی تقریر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسد الدین اویسی نے بیان دیا تھا کہ اگر ان کی گردن کاٹ دی جائے تو بھی وہ بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ بھارت ماتا کی جے کہا جائے۔