ایشز کا تیسرا ٹیسٹ، انگلش بلے باز پہلی اننگز میں 403 رنز بنا کر آؤٹ

Ashes Test

Ashes Test

پرتھ (جیوڈیسک) ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلش بلے باز پہلی اننگز میں 403 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ڈیوڈ ملان اور جونی بیئرسٹو نے سنچریاں سکور کیں، جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے پراعتماد بیٹنگ کی۔ اوپنر مارک سٹون مین چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم جیمز وینس اور کپتان جو روٹ لمبی اننگز نہ کھیل سکے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیوڈ ملان اور جونی بیئرسٹو نے زبردست کی بیٹنگ کی، دونوں نے سنچریاں سکور کیں۔

وکٹ پر سیٹ بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 403 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کے مِچل سٹارک چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر سر فہرست رہے۔