ایشیز: دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 209 رنز بنا لئے

Ashes Test

Ashes Test

ایڈیلیڈ اوول (جیوڈیسک) مصنوعی روشنیوں اور گلابی گیند کیساتھ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا میدان سج گیا۔ شائقین سے کھچا کھچ بھرے ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر کیمرون بین کروفٹ دس رنز بناکر رن آوٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر تین رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔ عثمان خواجہ نے تریپن رنز کی شاندار اننگز میں آٹھ چوکے لگائے۔

کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کریگ ایورٹن نے اسٹیو اسمتھ کو واپسی کا پروانہ تھما کر انگلینڈ کو بڑی کامیابی دلائی، آسٹریلوی کپتان نے چالیس رنز بنائے تھے۔

پیٹر ہینڈزکوب چھتیس اور شان مارش بیس رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بارش کے باعث پہلے دن اکیاسی اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔