ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

Ashes Series

Ashes Series

لندن (جیوڈیسک) اوول ٹیسٹ کے چوتھے دن اانگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز دو سو تین رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد دو سو چھیاسی رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

معین علی نے پینتیس رنز سکور کئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ کینگروز نے اوول ٹیسٹ میں اننگز اور چھیالیس رنز سے فتح سمیٹی۔ سٹیو سمتھ کو شاندار سینچری سکور کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔

انگلینڈ کے جوروٹ اور آسٹریلیا کے کرس راجرز کو مشترکہ طور پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انگلینڈ نے تین دو سے ایشیز سیریز اپنے نام کی۔ میزبان ٹیم نے کارڈف، برمنگھم اور ناٹنگھم کے ٹیسٹ میچز جیتے جبکہ آسٹریلیا نے لندن میں دو میچز میں کامیابی سمیٹی۔