ایشز سیریز میں انگلش پیسرز پر لفظی گولہ باری ہوگی، شین وارن کا انتباہ

Shane Warne

Shane Warne

لندن (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن نے انگلش فاسٹ بولرز جیمز اینڈرسن اوراسٹورٹ براڈ کو خبردار کیا ہے کہ انھیں اس مرتبہ بھی ایشزسیریزمیں کینگروز کی جانب سے لفظی گولہ باری کا نشانہ بنایا جائے گا۔

دونوں کو گذشتہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا میں کینگروز نے کافی تنگ کیا تھا، کپتان مائیکل کلارک نے تو اینڈرسن کویہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ اپنا بازو تڑوانے کے لیے تیار رہیں تاہم فاسٹ بولر نے گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کیا کہ وہ سیریز اچھی اسپرٹ میں کھیلی گئی تھی۔

اس پر اپنے کالم میں وارن نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کیا تم واقعی جیمز اینڈرسن ہو؟‘ انھوں نے کہا کہ ان دونوں بولرز کا جو حشر گذشتہ سیریز میں ہوا تھا وہ اب بھی ہوسکتا اور انھیں اس سے نمٹنے کیلیے تیار رہنا ہوگا۔