ایشز ٹیسٹ : انگلینڈ نے پہلے روز سات وکٹوں پر 343 رنز بنا لئے

Ashes Test

Ashes Test

لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ میں جاری ایشز سیریز میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک گوروں نے کینگروز کیخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنا لئے۔

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے بہترین باؤلنگ کیساتھ کھیل کا آغاز کیا اور انگلینڈ کی پہلی 3 وکٹیں ترتالیس رنز پر ہی گر گئیں۔

لیکن انگلش بیٹسمین جوئے روٹ نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور شاندار 134 رنز سکور کر کے پویلین لوٹے آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ تین تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔