ایشوریہ رائے اس دہائی کی سب سے بااثر شخصیت قرار

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ووگ میگزین نے اپنے 10 سال مکمل کرنے پر ایوارڈ تقریب منعقد کی۔

تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، ایشوریہ رائے، شاہ رخ خان، گوری خان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر بالی ووڈ ایشوریہ رائے بچن کو اس دہائی کی سب سے بااثر شخصیت جبکہ اداکار شاہ رخ خان کو دہائی کے بہترین انٹرٹینر کا ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں سونم کپور کو بہترین فیشن آئیکون کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔