اشرف آصف جلالی کی مسجد اقصیٰ کی بار بار بے حرمتی پر اسرائیلی فوج کی بھرپور مذمت

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور : سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مسجد اقصیٰ کی بار باربے حرمتی پر اسرائیلی فوج کی بھرپور مذمت کی ہے۔ مسجد میں ہینڈ گرینڈ، شیلنگ اور گولا بارود کا استعمال کھلی جارحیت ہے ۔ اسرائیلی فوج کا مسجد اقصٰی پر حملہ پورے عالم اسلام کے لیے مقام عبرت ہے مسجد اقصیٰ پر قابض یہودی پنجے کوتوڑے بغیر فلسطینیوں کو ریلیف نہیں مل سکتا۔

مسلم حکمران مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ بیت المقدس کی آزادی کے لیے مسلم ممالک القدس آرمی تیار کریں کیونکہ اسرائیل کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے ۔ مسلم ممالک میں چھپے یہودی مفادات کے ایجنٹوں کو بے نقاب کیا جائے اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھرپور اور منظم مؤثر آواز بلند کریں۔ جب تک اسلامی ممالک ایک بلاک کی شکل میں اپنا ٹھوس موقف دنیا کے سامنے نہیں رکھیں گے تب تک عالمی سازشیں مسلمانوں کو نقصان پہنچاتی رہیں گی۔ قدس کی آزادی تک اسرائیل کی بربادی تک ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔