ایشیا کپ : قومی ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی، اظہر محمود انگلینڈ روانہ

Shahid Afridi

Shahid Afridi

ڈھاکہ (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد قومی کھلاڑی ایشیاء کپ کھیلنے بنگلہ دیش پہنچ گئے جن کے ہمراہ باؤلنگ کوچ اظہر محمود نہیں ہیں۔

نجی مصروفیات کے باعث انگلینڈ جانے والے سابق آل راؤنڈر جمعہ تک ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ ٹیم منیجر انتخاب عالم نے کہا کہ ایشیاء کپ میں روایتی حریف بھارت سے مہم کا آغاز کریں گے جس کے لئے کھلاڑیوں کو ترغیب کی ضرورت نہیں ہوتی۔

کئی کھلاڑی پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلنے جا رہے ہیں۔ ایشیاء کپ میں پانچویں ٹیم یو اے ای کی ہے۔