ایشیا کپ کا شیڈول: 15 اکتوبر کو ہاکی میں پاک بھارت ٹاکرا

Asia Cup

Asia Cup

لاہور (جیوڈیسک) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2017ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 11 سے 22 اکتوبر تک بنگلا دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں پاکستان، بھارت، جاپان اور بنگلا دیش شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور عمان کو رکھا گیا ہے۔ پول اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 اکتوبر کو ہو گا۔

شیڈول کے مطابق 11 اکتوبر کو پہلا میچ بھارت اور جاپان جبکہ اسی روز دوسرا میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 12 اکتوبر کو پہلا میچ ملائیشیا اور چین، دوسرا میچ جنوبی کوریا اور عمان، 13 اکتوبر کو پہلا میچ جاپان اور پاکستان، دوسرا میچ بھارت اور بنگلا دیش، 14 اکتوبر کو پہلا میچ چین اور عمان، دوسرا میچ جنوبی کوریا اور ملائیشیا، 15 اکتوبر کو پہلا میچ جاپان اور بنگلا دیش جبکہ دوسرا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

16 اکتوبر کو پہلا میچ ملائیشیا اور عمان، دوسرا میچ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 18 سے 21 اکتوبر تک سپر فور سمیت مختلف پوزیشنز کے میچز کے بعد 22 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل شیڈول ہے۔