ایشیا کپ: دوسرے میچ میں آج سری لنکا کا سامنا یو اے ای سے ہو گا

Sri Lanka

Sri Lanka

ڈھاکہ (جیوڈیسک) ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں آج ورلڈ چیمپئن سری لنکا کا سامنا یواے ای سے ہو گا۔ سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں شام ساڑھے چھ بجے میرپور کے شیربنگلہ سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی ۔ یواے ای کی قیادت آل راونڈر امجد جاوید اور سری لنکا کی فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں یہ پہلا ٹاکرا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم میں آل راونڈر اینجلو میتھیوز، فاسٹ بولر نوان کلوسیکرا اور سپنررنگنا ہیراتھ کی واپسی ہوئی ہے۔

آئی لینڈرز ٹی ٹوینٹی کے ورلڈ چیمپئن بھی ہیں۔ دوسری جانب یو اے ای نے نے ایشیا کپ کے کوالیفائر میں عمان، افغانستان اور ہانگ کانگ کو شکست دے کر مین راونڈ میں جگہ بنائی ہے۔