ایشیا ہاکی کپ کا بڑا مقابلہ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

Asia Hockey Cup

Asia Hockey Cup

ڈھاکہ (جیوڈیسک) ایشیا ہاکی کپ کا سپر مقابلہ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے۔ ایشیا کپ کا یہ سپر میچ اتوار کی شام پانچ بجے شروع ہو گا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ قوم ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے لئے دعائیں کرے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شاہینوں نے بنگلہ دیش کو 0-7 سے شکست دی تھی جبکہ گرین شرٹس کا جاپان سے مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا تھا۔