ایشین گیمز میں چین 107 میڈلز کے ساتھ سر فہرست

Chin

Chin

اینچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمزمیں میڈل ٹیبل پر چین 107 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان کی ایک گولڈ اور ایک کانسی کے میڈل کے ساتھ 23 ویں پوزیشن برقرار ہے۔ ایشین گیمز کے سنسنی خیز مقابلے جنوبی کوریا کے شہرانچیون میں جاری ہیں۔

میڈلز کے حصول کے لیے ایتھلیٹس کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے میں نظر آ رہے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر 107 گولڈ سمیت 65 سلور اور50 برونز کے ساتھ چین سرفہرست ہے۔ 42 طلائی سمیت ، 49 چاندی اور 48 کانسی تمغوں کے ساتھ میزبان کوریا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

34 گولڈ، 46 چاندی اور46 برونز میڈل لے کر جاپان کا تیسرا نمبرہے۔ میڈل ٹیبل پر قازقستان کی چوتھی اور شمالی کوریا کی پانچویں پوزیشن ہے۔ قومی ٹیم 23 ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان نے ویمنز کرکٹ میں سونے اور ووشو ایونٹ میں سید مراتب علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کر رکھا ہے۔