ایشین گیمز؛ کبڈی میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو پہلے گروپ میچ میں ہرادیا

kabaddi

kabaddi

انچیون (جیوڈیسک) ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف گروپ میچ جیت لیا ہے۔ جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف تھا۔

جس میں قومی ٹیم نے اپنے حریف کو 30 کے مقابلے میں 51 پوائنٹس سے چت کیا، پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ کل بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز باکسنگ میں قومی باکسر محمد وسیم نے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔