ایشین ہاکی چیمپئنز، آج پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

Pakistan Team

Pakistan Team

کوانٹن (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے ملائیشیا کے ساحلی شہر کوانٹن میں جاری ہیں۔ پاکستان آج اپنے چوتھے میچ میں جاپان کے مد مقابل ہو گا۔

گرین شرٹس کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان ملائیشا کے ہاتھوں چار دو سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے ہرایا۔

اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے جاپان کے خلاف میچ اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اعزاز کا دفاع کر رہا ہے۔