ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچ گئے

Asian Hockey Champions

Asian Hockey Champions

کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیاء میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ ٹاپ چار ٹیموں دفاعی چیمپئن پاکستان، ملائیشیاء، بھارت اور کوریا نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے گئے۔

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل سہ پہر ساڑھے تین بجے بھارت اور کوریا کے درمیان ہوا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستانی ٹیم ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے سے دو فتوحات کی دوری پر تھی۔

سیمی فائنل میں قومی کھلاڑیوں کو طاقتور حریف ملائیشیاء کا چیلنج درپیش آیا۔ یہ مقابلہ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوا۔ گروپ میچ میں میزبان سائیڈ نے قومی ٹیم کو 2-4 سے ہرایا تھا۔ سیمی فائنل میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر رہیں جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو پنلٹی اسٹروک لگانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

پاکستان نے دو کے مقابلے میں تین گول کرکے میزبان ٹیم کو شکست دے دی۔