آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات سے روکا: اعتزاز احسن

 Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اعتزاز احسن کا آصف زرداری کو فون وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ۔ نواز شریف سے ملاقات نہیں کروں گا آصف زرداری کی اعتزاز احسن کو یقین دہانی۔ اعتزاز احسن نے اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد کی بھی نوید سنائی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اعتزاز احسن نے ایک بار پھر کہا کہ میاں نواز شریف کی لندن یاترا صرف اور صرف زرداری صاحب سے ملاقات کے لیے ہے۔ آصف علی زرداری کو وزیر اعظم سے ملاقات نہ کرنے کہا تو آصف زرداری نے ان کی بات سے اتفاق کیا۔

سابق صدر نے واضح کیا کہ وہ وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کریں گے۔ اعتزاز احسن نے پیشین گوئی کی آنے والے دنوں میں نواز شریف تنہا ہو جائیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی کے گھر کے باہر دھرنا دینے کی قائل نہیں آج رائیونڈ میں دھرنا ہو گا تو کل کوئی بنی گالہ کے باہر بیٹھ جائے گا۔