آصف زرداری سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) ماڈل ٹاؤن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیاسی مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، میٹرو بس پر تنقید کرنے والوں نے پشاور میٹرو کا منصوبہ بنا لیا، اورنج لائن ٹرین کو بھی عدالت میں گھسیٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورا پاکستان کا حصہ ہے، پرویز مشرف دور میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سر سے لے کر پاؤں تک چور ہیں، کرپشن میں ڈوبے لوگ اب بھاشن دے رہے ہیں۔