آصف زرداری پارٹی وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کریں گے

Asif Zardari

Asif Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پارٹی کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ افغانستان کے دورے پر جائیں گے۔

وفد میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور فیصل کریم کنڈی شامل ہوں گے۔ وفد افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کرے گا۔

ملاقاتوں میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی کے حوالے سے تعاون کی درخواست بھی زیر بحث آئے گی۔