عاصمہ جہانگیر کی وفات سماج کے محروم و پسماندہ طبقات کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ساحل منیر

Sahil Munir

Sahil Munir

میاں چنوں: پاکستان میں انسانی حقوق کی نامور علمبردار، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر، معروف قانون دان اور نڈر و بے باک خاتون سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر کی وفات سماج کے محروم و پسماندہ طبقات کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ جمہوری اقدارکے فروغ اور ریاست کے تمام شہریوں کے حقوق کی بحالی کے لئے بلا امتیازآواز بلند کی۔ان کی تمام عمراستحصالی طبقات کے خلاف لڑتے ہوئے گزری اور اس حوالے سے انہوں نے کبھی بھی کسی مصلحت سے کام نہ لیا۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز شاعر، ادیب و کالم نویس ساحل منیر نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز میں مذہبی اقلیتوں کے مسائل و مشکلات پرعاصمہ جہانگیر کا جرات مندانہ اور دو ٹوک موقف آج بھی ہر سطح پرمشعلِ راہ ہے اور اس سلسلہ میں ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

رپورٹ: زریں منور