آشنا کی مدد سے سپاری دے کر ملتان سے قاتل بلوایا ،شوہر کو قتل کرایا

Police

Police

کراچی : کراچی پولیس نے ایک ایسی بیوی کو گرفتار کرلیا ،جس نے دوسرے شخص سے شادی کیلئےملتان سے کرائےکا قاتل بلواکر شوہر کو مروادیااورمقتول پر الزام عائد کیا وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا۔

بیویوں پر تشدد کرنے والے شوہر ہوجائیں ہوشیار کیونکہ وہ تنگ آکر’سپاری‘بھی دے سکتی ہیں،کراچی پولیس نے ایک ایسی ہی بیوی کو گرفتار کیا ہے۔

ڈیفنس فیز 2 میں ہفتے کی رات گاڑیوں کی ریپیئرنگ کا کام کرنے والے عرفان محمود کا قتل ہو گیا، اسے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی بیوی سے فون پر بات کر رہا تھا۔

پولیس نے تفتیش شروع کی تو پتا چلا مقتول کا تنازع کسی قاتل گینگ سے نہیں بلکہ اپنی اہلیہ عائشہ سے چل رہا تھا،جومبینہ طور پر ایک ٹرانسپورٹر یوسف خان سے شادی کرنا چاہتی تھی ۔

اس نے یوسف کی مدد سے ملتان سے عمان خان نامی شخص کو بلوایا اور 20ہزار روپے دے کر اپنے شوہر کو قتل کروادیا،ملزمہ نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں اُس نے بتایا کہ مقتول شوہر اس پر اور گھر والوں پر تشدد کرتا تھا اور خلع مانگنے کے باوجود نہیں دے رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنے والا ملزم عمان واردات کے بعد واپس ملتان فرار ہوگیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کی جارہی ہے۔