العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری غالب حسین سید کا لاھور میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت

Ghalib Hussain Syed

Ghalib Hussain Syed

ویانا (اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری غالب حسین سید لاھور میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دعا ہے۔

خدا شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے لیکن کب تک ایسے ہی چلے گا کیا لوگ شہید ہونے کے لیے گیے تھے ان کے گھر والوں سے پوچھیں کہ ان کی کیا حالت ہے اور قاتل کون ہیں وہ ہیں جو کہتے ہیں۔

ہمارا اور طالبان کا مشن ایک ہے طالبان ہمارے ناراض بھائی ہیں ملکا اسحاق کی فیملی کو ماہنامہ پیسے دیتے تھے دہشت گردوں کے ساتھ ریلیاں نکالتے تھے اوراحمدلدھیانوی کے ساتھ میٹنگز کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے لیے آسان راستہ تلاش کرتے ہیں۔

جب تک ان سب لوگوں کو تختہ دار پر لٹکایا نہیں جاتا ملک میں امن نہیں ہو سکتا۔