اسانج کے وکلاء کاوارنٹ کی منسوخی کے لیے عدالت سے رابطہ

Assange

Assange

لندن (جیوڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے وکلاء نے ان کے خلاف جاری یورپی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس درخواست میں وکلاء نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسانج کے حق میں دیے جانے والے فیصلے کو بنیاد بنایا ہے۔عالمی ادارے نے اسانج کی قید کو جبری قرار دیتے ہوئے انہیں معاوضہ ادا کرنے کے لیے کہا تھا۔

اسانج 2012 سے لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف سویڈن میں آبروریزی کا ایک مقدمہ درج ہے۔ وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں