قومی اسمبلی اجلاس کی انٹرنیٹ پر لائیو اسٹریمنگ ہونی چاہئے: ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نےکہاکہ وہ چاہتے ہیں قومی اسمبلی اجلاس کی انٹرنیٹ پر لائیو اسٹریمنگ ہو، اسپیکر نے ایوان کی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کے معاملے پر وزراء اور اپوزیشن ارکان کا مشاورتی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شیخ رشید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں منظورِ نظر افراد کو اداروں کا سربراہ لگایا جارہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنی گزشتہ روز تقریر بلیک آؤٹ کیے جانے پر اسپیکر قومی اسمبلی سے احتجاج کیا اور کہاکہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کو براہِ راست دکھایا گیا تھا، عوام کو کیسے پتا چلے اپوزیشن لیڈر کا کیا ردعمل تھا۔

اس پر سپیکر نے ایوان کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر وفاقی وزراء اور اپوزیشن ارکان کا مشاورتی اجلاس بدھ کو طلب کر لیا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اہم معاملہ ہے، براہ راست نشریات دکھانے پر جو بھی فیصلہ کریں قبول ہو گا۔