اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کے 5 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے 5 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

استغاثہ کے دو گواہان شاہد عزیز اور طارق جاوید پر اسحاق ڈار کے وکیل خواجہ حارث جرح کر رہے ہیں، شاہد عزیز قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ اسلام آباد کے ملازم ہیں جب کہ طارق جاوید لاہور کے نجی بینک میں افسر ہیں۔

دوران سماعت استغاثہ کے گواہ طارق جاوید نے اسحاق ڈار کی دو کمپنیوں اور اہلیہ تبسم اسحاق ڈار سمیت 5 بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔