اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ ثمینہ جنید کا نیوٹریشن سپروائزر شفقات عدالت کے ہمراہ یوسی کوٹلہ کی ٹائر شاپس کا دورہ

Kotla Arab Ali Khan

Kotla Arab Ali Khan

کوٹلہ ارب علی خاں: اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ ثمینہ جنید کا نیوٹریشن سپروائزر شفقات عدالت کے ہمراہ یوسی کوٹلہ کی ٹائر شاپس کا دورہ۔ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسسٹنٹ انٹامالوجسٹ ثمینہ جاوید کا اپنی ٹیم کے ہمراہ یو سی کوٹلہ ارب علی خاں کا دورہ اس دوران ان کے ساتھ نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقا ت عدالت بھی موجود تھے۔ ان کے ساتھ دورہ کرنے والوں میں نعیم محمود ڈسٹرکٹ لیب سپروائزر،محمد رزاق سینئر ٹیکنیشن، نوید ریاض لیب اٹینڈنٹ شامل تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تمام ٹائر شاپس پر سے ٹائر ز کو اٹھا کر اندر رکھا جائے اور ان کو مکمل طورپر پلاسٹک کور میں ڈھانپا جائے تاکہ اس میں پانی اکٹھا نہ ہو اور نہ ہی لاروا کو پنپنے کا موقع دیا جائے۔

تمام ٹائر شاپس ،کباڑخانوں ، نرسریوں اور قبرستانوں میں لاروا کو تلف کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خاں میں اینٹی ڈینگی سکواڈ کیلئے ایک سی ڈی سی سپروائزر اور ایک سینٹری انسپکٹر بھی تعینا ت کیا جائے گا تاکہ پوری ٹیم مل کر ڈینگی جیسے موذی مرض کا خاتمہ کیا جائے۔