اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور فوڈ انسپکٹر کا میاں جی ہوٹل حسن ابدال پر چھاپہ

Mian Jee Hotel

Mian Jee Hotel

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) اونچی دکان پھیکا پکوان، مضر صحت اشیاء کی سر عام فروخت،حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس کھانوں کی پکوائی ،صفائی کے ناقص انتظامات، زائد العیاد کولڈ ڈرنکس کی گاہکوں کو سروس ، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اور فوڈ انسپکٹر کا میاں جی ہوٹل حسن ابدال پر چھاپہ ،میاں جی ہوٹل سیل کردیا گیا۔

فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے تھانہ حسن ابدال میں مقدمہ درج،رپورٹ کے باوجود مقامی انتظامیہ کی جانب سے تاخیری حربے سیاسی سفارشوں کا تانتا بندھ گیا،میڈیا کی بر وقت مداخلت نے انتظامیہ کو کاروائی پر مجبور کردیا،عوامی حلقوں کی جانب سے ایکشن پر انتظامیہ کو خراج تحسین ،میاں جی ہوٹل حسن ابدال کے سینکڑوں گاہکوں میں چے میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

اثر و رسوخ کے حامل ہوٹل مالک کو انتظامیہ کے آگے گھٹنے ٹیکنا پڑے،کولڈ ڈرنکس کا زائد العیاد کثیر سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال وسیم احمد نے فوڈ انسپکٹر محمد طاہر اور حافظ محمد انور کے ہمراہ حسن ابدال کے مشہور ومعروف ہوٹل میاں جی ہوٹل پر اچانک چھاپہ مارا،ہوٹل سے زائد العیاد کولڈ ڈرنکس کا وسیع سٹاک پکڑا گیا۔

جبکہ کچن کی حالت انتہائی خراب ، باسی گوشت اور خرب انڈے برآمد کر لئے گئے،کچن میں بدبو سے دم گھٹنا شروع ہوگیا،میاں جی ہوٹل مقامی سطح پر مشہور ہوٹل تصور کیا جاتا تھا جہان دور دراز سے لوگ سفر کر کے یہاں کھانا طعام کرنے آتے اور ہمراہ اپنے عزیزوں اور دوست احباب کے تشریف لاتے تھے،ادہر عوامی حلقوں میاں جی ہوٹل کو سیل کرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ اسنپکٹر کی دلیرانہ کاروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل سیل ہونے سے قبل ہوٹل مالک نے اپنے بھرپور ہاتھ پائوں مارے مگر تمام کوششیں بے سود گئیں،ہوٹل مالک کو اس بات کا غرور تھا کہ کوئی ان کے خلاف کاروائی نہیںکرسکتا، جس سے عوامی حلقوں میں یہ بات پھیل گئی تھی کہ شائد مالک ہوٹل مقامی انتظامیہ کو ماہانہ بھتہ دیتا ہے یا ان افسران کی آو بھگت کرتا ہے جو اس جانب رخ ہی نہیں کرتے تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا 31-3-2016 موبائل نمبر0300-5128038